مسجد الحرام میں تعینات سعودی سکیورٹی گارڈ نےقربانی کی مثال قائم کردی، لوگوں کے دل جیت لیے

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) مسجد الحرام میں تعینات سعودی سکیورٹی گارڈ نے ایثار اور قربانی کی مثال قائم کردی . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی سکیورٹی اہلکار آگے چل رہا ہے اور نابینا خاتون ان کی وردی پکڑ کر طواف کر رہی ہیں .

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سعودی گارڈ نابینا خاتون کو طواف کرانے میں مدد کررہا ہے .

سکیورٹی اہلکار کی مدد کرنے والی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایثار اور قربانی کی مثال قرار دیا .

. .

متعلقہ خبریں