ریاض (قدرت روزنامہ) پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کی سعادت حاصل کرلی . عثمان ارشد نے نو ماہ قبل اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کیا تاہم موسم اور قانونی معاملات کے باعث پھر انہوں نے زمینی سفر کو ترک کیا اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات سے اس سفر کا دوبارہ آغاز کیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نوجوان نے 6 ماہ 13 دن میں تین ممالک کی سرحدیں پار کیں اور 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہ سعودی عرب پہنچے . ماہ رمضان میں عثمان ارشد نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وہ اپنی دیرینہ خواہش حج کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہی رہ گئے تھے . جس کے بعد انہیں سعودی حکومت کی جانب سے حج کی اجازت نہیں ملی تھی، جس پر انہوں نے آواز اٹھائی تو پاکستانی حکام نے کردار ادا کیا اور پھر انہیں حج کا اجازت نامہ ملا . عثمان ارشد نے میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کر کے اپنی خواہش پوری ہونے پر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا .
حج مبارک ❤️
— Usman Arshad (@usmanarshad63) June 27, 2023
الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے جس مقصد کیلئے میں گھر سے نو ماہ سے نکلا ہوا ہوں، وہ آج ادا کر لیا ہے . حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز پیدل سفر کیا . الحمدللہ آج حج ادا کر لیا pic.twitter.com/OLLsebp19x
انہوں نے میدان عرفات میں احرام میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے جس مقصد کیلئے میں گھر سے نو ماہ سے نکلا ہوا ہوں، وہ آج ادا کر لیا ہے‘ .
ایک اور وکیل رہنما کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی، معاوضہ 10 لاکھ طے ہوا، کس کے کہنے پر فائرنگ کی؟لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کے گرفتار ملزم محسن لمبا کے اہم انکشافات
Alhamdulillah completed the Hajj journey 2023 by walk, 5400 kilometres in 6 months & 13 days from Okara Pakistan to Makkah ❤️
— Usman Arshad (@usmanarshad63) June 23, 2023
الحمد لله أنهى رحلة الحج 2023 سيرًا على الأقدام 5400 كيلومتر في 6 أشهر 13 يومًا من أوكارا باكستان إلى مكة المكرمة ❤️@cnni @BBCUrdu @SalmanAldosary pic.twitter.com/NdonfT2uMt
عثمان نے لکھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز پیدل سفر کیا . الحمدللہ آج حج ادا کر لیا .
. .