پاکستان سے پیدل سعودی عرب جانے والے نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرلی

ریاض (قدرت روزنامہ) پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کی سعادت حاصل کرلی . عثمان ارشد نے نو ماہ قبل اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کیا تاہم موسم اور قانونی معاملات کے باعث پھر انہوں نے زمینی سفر کو ترک کیا اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات سے اس سفر کا دوبارہ آغاز کیا .

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نوجوان نے 6 ماہ 13 دن میں تین ممالک کی سرحدیں پار کیں اور 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہ سعودی عرب پہنچے . ماہ رمضان میں عثمان ارشد نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وہ اپنی دیرینہ خواہش حج کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہی رہ گئے تھے . جس کے بعد انہیں سعودی حکومت کی جانب سے حج کی اجازت نہیں ملی تھی، جس پر انہوں نے آواز اٹھائی تو پاکستانی حکام نے کردار ادا کیا اور پھر انہیں حج کا اجازت نامہ ملا . عثمان ارشد نے میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کر کے اپنی خواہش پوری ہونے پر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا .

انہوں نے میدان عرفات میں احرام میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے جس مقصد کیلئے میں گھر سے نو ماہ سے نکلا ہوا ہوں، وہ آج ادا کر لیا ہے‘ .

ایک اور وکیل رہنما کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی، معاوضہ 10 لاکھ طے ہوا، کس کے کہنے پر فائرنگ کی؟لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کے گرفتار ملزم محسن لمبا کے اہم انکشافات

عثمان نے لکھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز پیدل سفر کیا . الحمدللہ آج حج ادا کر لیا .

. .

متعلقہ خبریں