حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی میں حجاج رمی جمرات کر رہے ہیں ، قربانی کے بعد احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر مسجد الحرام جائیں گے

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) میدان عرفات میں گذشتہ روز حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا تھا ، وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے . حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں جس کے بعد حجاج قربانی کرکے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے .

حجاج کرام آج 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوئے تھے اور اب حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کر رہے ہیں . حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے، قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گےاور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے .

. .

متعلقہ خبریں