‘ملکی اور قومی سلامتی کے لیے میدان عرفات میں دعائیں مانگیں” وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور انکے خاندان نے بھی حج کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور انکے خاندان نے بھی حج کی سعادت حاصل کر لی ہے . رانا ثناء اللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے تصویر شیئر کی .

انکی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بھی رانا ثناء اللّٰہ کی مقدس مقامات سے تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں . رانا ثناءاللّٰہ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر اُن کے خاندان سمیت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے میدانِ عرفات میں قوم اور ملک کی سلامتی کے لیے دُعا ئیں کی ہیں .

واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں وزیرِ داخلہ راناثناء اللّٰہ اہلِ خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں