معروف ماڈل نایاب علی کو کیسے قتل کیا گیا ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ) گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس بی فیز5میں قتل ہونے والی معروف ماڈل نایاب علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی . ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا .

پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے . پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نایاب کی گردن پر زخم کے نشان بھی پائے گئے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ساتھ زیادتی حتمی فرانزک رپورٹ میں واضح ہو گی . پولیس نے بتا یا کہ مقتولہ نایاب کے موبائل فون سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں رہنے و الے افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا . ڈکیتی اور مزاحمت سمیت مختلف پہلوو¿ں پر تفتیش کی جاری ہے . پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نایاب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اپنے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر کے ہمراہ کار میں گلبرگ آئس کریم کھانے گئی پھر بھائی واپس گھر چھوڑ گیا . بھائی کے مطابق بعد میں جب اس نے فون کیا تو نایاب فون نہیں اٹھا رہی تھی جس پر وہ اس کے گھر گیا تو وہ دروازہ نہیں کھول رہی تھی . . .

متعلقہ خبریں