حکمت عملی کے تحت خضدار کے مسائل حل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جام کمال

خضدار (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ جامعہ حکمت عملی کے تحت خضدار کے مسائل حل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،خضدار سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہروں کو جلد ہی میٹرو پولیٹن کا درجہ دیا جائیگا جس کے بعد شہری مسائل مقامی سطح پر حل کیئے جاسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہاوس خضدار میں بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسی خیل، صوبائی وزیر سردار عارف جان محمد محمد حسنی،کمشنر قلات ڈویڑن بشیر احمد خان بازئی، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ، ایس ایس ایس خضدار ارباب امجد کاسی بھی موجود تھے۔قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد نے میر اخلاق احمد خدرانی، سردار بلند خان غلامانی، میر احمد خان گنگو، محمد یونس گنگو، اکرم بلوچ، میر عرفان گنگو،میر ایاز اللہ باجوئی کی قیادت میں وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کی اور انہیں خضدار کے مجموعی مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خضدار کی بڑھتی ہوئی آبادی اور جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر جامعہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔جلد ہی خضدار سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیا جائیگا جس سے یقینا مسائل میں کمی اور شہری ترقی میں مدد ملے گی اور بہت سے مسائل مقامی سطح پر حل کیئے جاسکیں گے۔انہوں نے کہا منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لیئے بحالی سینٹر بنائے جارہے ہیں اس حوالے سے خضدار میں بھی منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیئے ہسپتال قائم قائم جائیگا۔انہوں نے کہا کہ خضدار بائی پاس ترجیحات میں شامل ہے اس حوالے سے از نو سروے کرکے بائی پاس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا بسیمہ این ایچ اے کا خضدار سبسیمہ سیکشن انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ خضدار کی تجارتی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بسیمہ سیکشن کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی جلد یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مشتہر شدہ تمام محکمہ جات کے خالی آسامیوں پر ٹیسٹ و انٹریو کا عمل مکمل کرکے ان پر تعیناتی عمل میں لائی جائیگی اور اس حوالے سے نوجوانوں کے تحفظات دور کیئے جائیں گے وزیر اعلی بلوچستان نے خضدار سی ایم فنڈز سے منظور شدہ اسپورٹس کمپلیکس اور کارڈیو ہسپتال کی تعمیر جلد از جلد شروع کرنے اور تمام زیر تکمیل بڑے اداروں کے لیئے ایک ہی جگہ زمین مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آرکیالوجیکل میوزیم، خضدار تا سارونہ روڈ کی تعمیر،ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی سمیت دیگر تمام درپیش مسائل جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

1 min ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

6 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

3 hours ago