علم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال معاشرے کا قیام جدید تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے . یہ بات انہوں نے نے شیتگر گھنہ میں رحیم بخش، کریم، بخش عاشق علی، عبدالرازق، مختار منظور، اکبر سمیت سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی .

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ علم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں دنیا میں وہ قومیں کامیاب ھوئے جنہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی، آنے والے نسلوں کو بہتر سے بہتر مستقبل دینا اور غربت اور جہالت کا خاتمہ ھے . انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ھیں یونیورسٹی، سٹی پروجیکٹ، میڈیکل کالج، اسکولز اور دیگر بنیادی ادارے بنائے، جب کے دوسری طرف اربوں روپے سرکاری خزانے سے نکالے گئے لیکن ایک بھی نمایاں اسکیم نظر نہیں آتا . اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن نے کہا کہ عوام جوش اور جذبہ کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کررے ھیں . نیشنل پارٹی نے کیچ کا نقشہ تبدیل کیا ھے مستقبل میں اقتدار میں آخر عوام کے بنیادی مسلہ حل کریں گے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی حقوق کی جدوجہد میں ایمانداری کے ساتھ کردار ادا کررہا، نیشنل پارٹی کے ترقیاتی اسکیمز نمایاں طور پر نظر آتے ھیں . نثار احمد بزنجو نے کہا کہ ماضی میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا نیشنل پارٹی اجتماعی سوچ رکھتی ھے اور آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ھے . شمولیتی پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فضل کریم نے سرانجام دیئے . شمولیتی پروگرام میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فرزند عثمان مالک، مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، امان بلوچ، کہدہ امید علی، نثار احمد، محمد علی، ظریف احمد، سیٹھ حاصل، بشیر احمد، وارث بشیر، نوروز نور، دین محمد، اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں