تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی ہے۔ شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کئی مکان تباہ ہوگئے ہیں، اب تک 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اور پولیس امدادی کارروائی میں مصروف ہیں، بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانوں کے ملبے سے اب تک 3 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے، بارش کے باعث سیلابی ریلے سے کئی سڑکیں مکمل بہہ گئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکل آرہی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں، محمود خان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور راولپنڈی پہنچے بغیر واپس پشاورروانہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…

1 min ago

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago