ملتان: کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن کے دوران جھگڑا۔۔۔مردوخواتین کا لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال

ملتان(قدرت روزنامہ) کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کے دوران وارڈ نمبر 4کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ہوا، متحارب کارکنان ایک دورے الجھتے ہوئے گتھم گتھا ہو گئے . خواتین بھی پیچھے نہ رہیں جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا .

بتایا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی پی ٹی آئی کارکنوں کی خواتین کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی کوشش پرہوئی . کارکنان نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا . مرد ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے تو خواتین بھی پیچھے نہ رہیں، پولنگ کا عمل متاثر ہوا تو پولیس حرکت میں آئی اور ہنگامہ آرائی کرنےوالوں کوباہرنکال دیا . رتہ امرال میں تحریک لبیک اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں بدمزگی اور ہاتھا پائی پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہجوم کو منتشر کر دیا . کراچی میں ریٹرننگ افسر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سلیم حسن وٹو نے کارروائی کرتے ہوئے وارڈ نمبر 4 سے 2جعلی پولنگ ایجنٹ گرفتار کر لئے جو بغیر دستاویزات کے وارڈ نمبر 4 خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے اندر تھے، دونوں کا تعلق دو مختلف سیاسی جماعتوں سے بتایا جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں