انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی


کراچی(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاہدے کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پاکستانی روپے پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 روپے کی بڑی کمی کے بعد 273 روپے کا ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل گر رہی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 5 روپے کم ہوکر 280 روپے پر آ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277.50 جب کہ قیمت فروخت 280 روپے ہوگئی۔ ڈالر کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے مطابق ریال کی قیمت میں 3.70 روپے کی کمی ہوئی اور ریال 71.70 روپے کا ہوگیا۔
درہم کی قیمت میں 6.30 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد درہم 72.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح پاؤنڈ کی قیمت میں 13 روپے کی کمی سے 355 روپے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی، اور یہ 305 پر فروخت ہو رہا ہے۔چیئرمین ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کے باعث ڈالر بیچنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

4 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

5 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago