سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیا گیا


چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار روپے ماہانہ ہو گی،سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار روپے ہو گی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تںخواہوں میں اضافے کا آرڈیننس جاری کر دیا،صادق سنجرانی نے آرڈیننس 2023 پر دستخط کر دئیے۔ وزارت قانون نے قائمقام صدر کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا،سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ میں 1 لاکھ 93 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔ چیف جسٹس کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار روپے ماہانہ ہو گی،جبکہ اس سے قبل چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار روپے تھی۔ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار روپے ماہانہ ہو گی،جبکہ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار روپے تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت تمام ججز کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشری سے کوئی گلا نہیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی سمری بھیجی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم اپنی ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجیں گے اور نوٹس ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ مراعات بل قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے، ہماری پارٹی کا اصولی فیصلہ ہے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا، دفاعی اخراجات کم کرنے کی گنجائش نہیں، سول سروسز کے اخراجات میں کچھ کمی کی گنجائش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کیے ہیں، این ایف سی کے شیئر نے بھی وفاقی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago