اینٹی کرپشن پنجاب نے بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا


لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات پر 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے زمان پارک میں طلبی کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم نے اس نوٹس کی تعمیل بھی کروائی ہے۔ بشری بی بی کی طلبی کا نوٹس اسکے وکلاء علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے
اینٹی کرپشن کے مطابق بشری بی بی کو اپنے گاؤں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے، اُ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری نوٹس میں بشری بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف دیں۔بشری بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

7 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

13 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

19 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

19 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

23 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

24 mins ago