پنڈی، کھاریاں اور پھالیہ سے مزید چار انسانی اسمگلرز گرفتار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یونان کشتی حادثہ کیس میں راولپنڈی، کھاریاں اور پھالیہ سے مزید چار انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار انسانی اسمگلرز کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ 150 سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے، انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے روات کے علاقے میں چھاپہ مارکر ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے دو شہریوں کو یورپ جانے کا جھانسہ دے کر 43 لاکھ روپے بٹورے، ملزم سادہ لوح نوجوانوں کو بھاری رقوم کے عوض پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم کی جانب سے بھجوائے گئے دونوں متاثرین یونان کشتی حادثے میں جاں بح بحق ہوئے جب کہ ملزم کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی۔
اسی طرح ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل گجرات نے یونان کشتی حادثہ کیس میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز نصر اقبال، رزاق اور طارق محمود کو کھاریاں اور پھالیہ میں چھاپے مارکر گرفتار کرلیا، ملزمان نوجوانوں کو بھاری رقوم کے عوض پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے بذریعہ کشتی یونان بھجوانے میں ملوث ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ملزمان کی گرفتاری کے لیے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago