گورنر کے دستخط؛ واٹر بورڈ کی چیئرمین شپ میئر کراچی کو مل گئی


کراچی(قدرت روزنامہ) میئر کراچی کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا گیا، گورنر نے سندھ حکومت کی جانب سے میئر کراچی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اختیارات دینے کی سمری پر دستخط کردیے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے میئر کراچی کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے میئر کراچی کو واٹر بورڈ کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے ایک سمری گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ارسال کی تھی جس پر گورنر نے دستخط کردیے۔ دستخط کے بعد میئر کراچی مرتضٰی وہاب کے اختیارات میں اضافہ ہوگیا۔
گورنر کی منظوری سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ مل گیا، آج سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا چیئرمین میئر کراچی کا ہوگا، گورنر کی منظوری سے یہ بل نافد العمل ہوگیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، مشیر قانون اور سندھ اسمبلی اس بل کی منظوری دے چکے ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

3 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

5 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

16 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

19 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

47 mins ago

محکمہ موسمیات نے سموگ سے متعلق پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی…

2 hours ago