8 جولائی تک طوفانی بارشوں کا اندیشہ، پی ڈی ایم نے سیاحتی مقامات بند کرنے کی سفارش کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8 جولائی تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی تک ہونیوالی مون سون بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ ڈیموں، دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ پی ڈی ایم نے مراسلےمیں سفارش کی ہے کہ بلوچستان کے سیاحتی مقامات کو 8 جولائی تک بند کردیا جائے جبکہ گہرے پانی کے تالابوں، ڈیمز اور دریاؤں کے قریب جانے پربھی پابندی عائد کی جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی مون سون بارشوں کی توقع ہے، سندھ میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 جولائی کے درمیان داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کراچی میں 7 اور 9 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ شہر کے چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 7 سے 9 جولائی تک لاڑکانہ، شکار پور ، جیکب آباد اور کشمور میں بارشوں کا امکان ہے۔ گھوٹکی سکھر اور نوشہرو فیروز میں 7 سے 9 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔ 6 تا 9 جولائی تک جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، تھرپارکر ، عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

33 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

44 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

1 hour ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago