انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ وزیرِاعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ قوم کے اثاثے عمر شریف کے لیے امریکی ویزا جاری کرنے کے عمل کو تیز کریں، جوکہ بہت نازک حالت میں ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے . ‘ شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ’انہوں نے امریکا میں ڈاکٹروں سے بات کی ہے اور وہ علاج کرنے کے لیے تیار ہیں . ‘ انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے پاس امید ہے لیکن نازک وقت ہے اور اس معاملے میں آپ کی فوری توجہ قابل تعریف ہوگی . ‘ عُمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی ہے: زرین عمر شریف یاد رہے کہ سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سےاپنے بہتر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی گئی ہے . عمر شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اُن کا علاج چل رہا ہے، اُنہیں ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آپ کا بہتر علاج امریکا میں ہو سکتا ہے، آ پ کو باہر ملک میں جا کر علاج کروانا چاہیے . ‘ جس کے بعد وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے عمر شریف اور ان کے اہلِ خانہ کو بہتر علاج کے لیے مدد کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے . عُمر شریف کا ویزا جلد جاری کرنے کی اپیل اس حوالے سے عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لیے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے، وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا . واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یاداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم پاکستان عمران سے مطالبہ کیا ہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کو امریکی ویزا جاری کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے .
شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم سے سینئر اداکار عمر شریف کو جلد از جلد امریکی ویزا جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے .
متعلقہ خبریں