کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں اس دن کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا اور کہا کہ اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن لکھا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو ختم کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر شب خون مارا گیا۔ اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوتے اور پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…