فیس بک نے صارفین کیلئے ”سمارٹ عینک” متعارف کرا دیں

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی فیس بک نے بالاخر طویل انتظار کے بعد اپنی ”سمارٹ عینک”متعارف کرا دی ہے۔ صارفین فیس بک کی اس پراڈکٹ کا کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ عینکیں مشہور زمانہ برانڈ رے بین کیساتھ مل کر تیار کی گئی ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ فیس بک کے سائنسدان اس پر کافی عرصے سے کافی کر رہے تھے۔ اس کا مقصد ٹیکنالوجی کی مدد سے نت نئی چیزیں ایجاد کرنا ہے تاکہ لوگوں کا سمارٹ فونز پر انحصار کم ہو جائے۔ فیس بک اس کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام کر ر ہی ہے۔

فیس بک کی اس پراڈکٹ کو ”رے بین سٹوریز سمارٹ گلاسز” کا نام دیا گیا ہے جو دیکھنے میں تو عام عینکیں ہیں لیکن اس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی ڈیوائسز منسلک کی گئی ہیں جس نے انھیں سمارٹ فونز کی تمام خوبیوں کا مالک بنا دیا ہے۔

فیس بک کی ان سمارٹ عینکوں میں کیمرے موجود ہیں جن سے فوٹوز اتاری جا سکتی ہیں بلکہ ان میں ویڈیوز بنانے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔

اس کے علاوہ اس میں صارفین کی سہولت کیلئے پلے سٹور بھی دیا گیا ہے جس سے گانے سنے جا سکتے ہیں، اسی عینک کیساتھ سپیکر بھی منسلک ہیں جو کالز سننے کیلئے بھی استعمال ہونگے۔

تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے ان سمارٹ عینکوں کو کسی اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس سے جوڑا جائے۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

10 mins ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

19 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

22 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

24 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

28 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

32 mins ago