لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان استحکام پاکستان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تباہی کی بنیاد 2011ء میں حامد خان اور اُن کے گینگ نے انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ڈالی۔ الیکشن کا سافٹ وئیر صدر عارف علوی کے بیٹے کی کمپنی نے بنایا تھا۔ پارٹی کے بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار پارٹی چئیرمین،عارف علوی، حامد خان اور رؤف حسن کا گینگ تھا۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے رہنما استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور علیم خان پر حامد خان ایڈووکیٹ کے الزامات پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ 2011ء میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، پی ٹی آئی کی تباہی کی بنیاد 2011ء میں حامد خان اور اُن کے گینگ نے انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ڈالی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین کی سرپرستی میں یہ دھاندلی زدہ الیکشن کروائے گئے۔ اُس دھاندلی زدہ الیکشن کا مقصد مرکز سے لے کر یوسیز لیول تک اپنی مرضی کے عہدیداران بنانا تھا۔ پارٹی الیکشن کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لیے گئے، اوورسیز پاکستانیوں کا کروڑوں روپیہ پارٹی الیکشن کے نام پر کرپشن کے نذر کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں زبان زدِ عام تھا کہ الیکشن کا سافٹ وئیر صدر عارف علوی کے بیٹے کی کمپنی نے بنایا تھا۔ پارٹی کے بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار پارٹی چئیرمین،عارف علوی، حامد خان اور رؤف حسن کا گینگ تھا، بدنامِ زمانہ انٹرا پارٹی الیکشن کی ذمہ داری حامد خان اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق حامد خان روزِاول سے جہانگیر ترین کی پارٹی (پی ٹی آئی) کے لیے مالی اور سیاسی قربانیوں کی وجہ سے ذاتی بغض اور کینہ رکھتے تھے۔ حامد خان پی ٹی آئی کے عام کارکنان اور سیاسی رہنماؤں میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے جاتے تھے، حامد خان جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش مت کریں۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…