لندن(قدرت روزنامہ) برطانوی پروڈیوسر اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم نے 4 نیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔جمائمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ ان کی فلم میں مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز جیت لیے ہیں۔
جمائمہ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ نے بہترین اسکرین پلے، بہترین برطانوی فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی اپنی تعریف خود نہیں کرنا چاہتا، لیکن ہماری فلم نے چار نیشنل فلم ایوارڈز اپنی جیت لیے ہیں میں بہت شکرگزار اور خوش محسوس کر رہی ہوں۔‘
جمائمہ نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کامیابی سمیٹنے پر شاباشی بھی دی۔
یاد رہے کہ جمائمہ کی اس فلم میں پاکستان کے رسم و رواج اور ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ اس فلم میں پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے بھی کردار نبھایا ہے۔
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…