لاہوریئے الرٹ ہو جائیں، بارش کا اگلا سپیل آج رات کس وقت شروع ہونے کا امکان؟


لاہور (قدرت روزنامہ) لاہوریئے الرٹ ہو جائیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بارش کا اگلا سپیل آج رات 9 بجے آنے کی پیشگوئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بارش نے لاہور میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا کر دی، شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، سڑکیں نہر کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ڈوب گئیں اور چلنے سے انکار کر دیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بارش کے سبب لاہور کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے سبب کئی علاقوں میں برقی رو معطل ہو گئی۔ جنرل ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریضوں کو شدید اذیت اور لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی وارڈز حتی کہ آپریشن تھیٹرز میں بھی داخل ہو گیا، کئی شعبوں کو خالی کروانا پڑا۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

3 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago