پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت پانے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت پانے والے مشہور فنکار وسیم انصاری گزشتہ روز (4 جولائی کو) کراچی میں انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری نے بتایا کہ ان کے والد ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے۔
کاشان نے بتایا کہ ان کے والد یوٹیلیٹی بل بھرنے گئے تھے اور اچانک گر پڑے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرحوم کی نماز جنازہ گلستان جوہر کے علاقے میں واقع مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں ادا کی گئی، جبکہ نمازِ مغرب کے بعد وسیم انصاری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
وسیم انصاری سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے کے حوالے سے مشہور تھے، وہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں پرویز مشرف کی پیروڈی کرتے تھے۔ان کے اس منفرد ہنر کی وجہ سے سامعین محظوظ ہوئے بلکہ وہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بھی متاثر کُن تبصرہ کرتے تھے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی طرح دکھنے والے وسیم انصاری کو ان کے مزاحیہ انداز کی وجہ سے ملک بھر میں بے حد پسند کیا جاتا تھا۔پروگرام ’ہم سب امید سے ہے‘ کی میزبانی اداکارہ صبا قمر کرتی تھیں، پروگرام میں سیاست کے سنجیدہ پہلو کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال 5 فروری کو سابق صدر پرویز مشرف کا بھی انتقال ہوا تھا، ان کا انتقال دبئی کے ہسپتال میں ہوا تھا جہاں وہ کئی عرصے سے زیر علاج تھے۔

Recent Posts

چمالنگ، ٹرکوں پرحملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…

3 mins ago

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

8 mins ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

14 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

22 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

28 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

43 mins ago