کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے مالی بحران کے پیش نظر وفاق سے ایک بار پھر بقایاجات مانگ لئے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز کم ہیں توقع ہے کہ 2015 سے معطل پی پی ایل کے معاملات میں پیش رفت ہو گی ، ترقیاتی مد میں ہمیں 120 ارب روپے دستیاب ہو تے ہیں ، ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے تک اضافے سے بہتری آئے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب زدگان کے اعلان کردہ 10 ارب روپے بھی دئیے جائیں ، سیلاب کی صورتحال میں ڈونر ایجنسیوں نے بھرپور ساتھ دیا،بلوچستان آدھا پاکستان ہے ، اسے سکیورٹی دینا چیلنج سے کم نہیں ، بلوچستان کی سکیورٹی پر 40 فیصد وسائل خرچ ہو جاتے ہے ، یہ سکیورٹی برقرار نہ رکھ سکیں تو اثر دوسرے صوبوں پر بھی پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہر وقت کھڑا ہوتا ہوں ، آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کا قائل اسے تسلیم کرتا ہوں، پیپلزپارٹی میں جانے کا ارادہ تھا دوستوں کے مشورے پر باپ پارٹی میں ہی رہوں گا،انتخابات کے بعد کی حکومت کا کچھ نہیں کہہ سکتا ،کون اقتدار میں ہو گا آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…