پاکستان کی کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس ریٹنگ 46.76 فیصد رہ گئی


کراچی(قدرت روزنامہ) یوروبانڈز کی قدرمیں بہتری کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس ریٹنگ بھی کم ہو کر46.76 فیصد رہ گئی ہے، جو گزشتہ چھہ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد منگل کو پاکستان کی پانچ سالہ کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس ریٹنگ 12.40 کمی کے ساتھ 46.76 فیصد ہوگئی، گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اس میں 77.12 فیصد تک کا تیزرفتار اضافہ ہوا، نومبر میں یہ تاریخ کی بلند ترین سطح 123.88 پر پہنچ گئی تھی۔
یاد رہے کہ رواں سال میچیور ہونے والے یوروبانڈز کی قدر میں آئی ایم ایف معاہدے کے بعد 55 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی قدر بڑھ کر 80 سینٹ تک پہنچ گئی ہے، جو اس سے پہلے 51.5 سینٹ تھی، 2025 سے 2051 تک میچیور ہونے والے دیگر سات بانڈز کی قیمتوں میں بھی نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔
طاہر عباس نے کہا کہ یوروبانڈز اور کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس میں تیزرفتار بہتری پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں، تاہم کچھ دیگر عوامل بھی باہم مل کر پاکستان کے بانڈ مارکیٹ میں جانے کے درست وقت کا تعین کریں گے۔گلوبل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں فچ اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز کو انتہائی سطح تک گرا دیا ہے، نئے فنڈز کے حصول کیلیے موڈیز اور فچ ریٹنگ کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے، توقع ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں اگلے تین سے چھہ ماہ کے دوران اپنی ریٹنگ پر نثر ثانی کریں گی۔
انھوں نے کہا کہ دیگر عوامل میں گلوبل انٹرسٹ ریٹ کا منظرنامہ اور لیکویڈیٹی پوزیشن بھی اہم ہیں، جو پاکستان کی رہنمائی کریں گے کہ کب پاکستان کو عالمی منڈیوں میں نئے بانڈز شروع کرنے چاہیے، عالمی مارکیٹوں میں قلیل مدت کیلیے انٹرسٹ ریٹ بلند رہنے کی توقع ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے بانڈز 7سے 8 فیصد کی شرح سود پر لانچ کیے تھے۔
ادھر گزشتہ دو روز تک روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد بدھ کو انٹر بینک میں روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں0.71 فیصد کے ساتھ 1.97 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے اضافے کے ساتھ 281 روپے رہی، روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ درآمدات کی بلند سطح ہے۔
روپے کی گراوٹ کے حوالے سے طاہر عباس نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری اور پہلی قسط کے اجراء کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری ہونے کا امکان ہے۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

7 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

22 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

33 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

44 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

56 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

1 hour ago