اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے تصدیق کی ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے افغانستان کے خلاف میچ کے مقام تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے بحث و مباحثے ہوئے لیکن ٹیم کسی بھی مقام پر کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے دو لیگ میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔
بورڈ نے 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان سے شیڈول میچ کے مقامات کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 20 اکتوبر کو بنگلورو آسٹریلیا کے بجائے افغانستان سے جبکہ 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان کے بجائے آسٹریلیا میچ کروایا جائے۔
تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے درخواست ماننے سے انکار کردیا تھا۔ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان 6 اکتوبر اور 12 کو کوالیفائر ٹیمز کے خلاف میدان میں اُترے گی، یہ دونوں میچز حیدرآباد دکن میں شیڈول ہیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے، جہاں پلیئرز کی سیکیورٹی کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔
اسی طرح قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل آنا جس پر پی سی بی نے وینیوز تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔گرین شرٹس 27 اکتوبر کو چنائی میں جنوبی افریقہ، 31 اکتوبر کولکتہ میں بنگلہ دیش، 5 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور اور 12 نومبر کو انگلیںڈ کے خلاف کولکتہ میں مدمقابل آئی گی۔
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…