توشہ خانہ فوجداری کارروائی؛ چیئرمین پی ٹی آئی کل ذاتی حیثیت میں طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کل دلائل طلب کرلیے اور ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی کل ہی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
دوران سماعت بیرسٹر گوہر علی خان نے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت میں کیس 8 جولائی کے لیے مقرر تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 دنوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 10 جولائی کے بعد کوئی بھی اگلی سماعت کی تاریخ دےدیں، ہمیں معلوم نہیں تھاکہ کیس آج فکس ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ 7 یا 8 جولائی کی تاریخ دےرہاہوں، 10 جولائی کو فیصلہ کرنا ہے، میں 7 اور 8 جولائی کو بھی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلوں گا،آپ دلائل دیں، 10 جولائی تک فیصلہ کرنا ہے، آپ کو 7 اور 8 جولائی کے 2 دن دیے جارہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ آپ صرف 10 جولائی کی تاریخ دےدیں، ہم تاخیری حربے استعمال نہیں کر رہے۔وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے دلائل دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈیڑھ ماہ کا حکم امتناع چیئرمین پی ٹی آئی نے انجوائے کیاہے، 7 ماہ پہلے جہاں تھے، آج بھی وہیں کھڑے ہوئےہیں۔ اس دوران ایک بار بھی چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا اور خواجہ حارث سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو فریقین کے دلائل سن کر ایک ہفتے میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 min ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

10 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

33 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

44 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

45 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

54 mins ago