کار، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ، ڈبے کا دودھ بھی مزید مہنگا


کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے درمیان ملک کے آٹو اسمبلرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ ڈبے کے دودھ کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے پیکانٹو آٹومیٹک کی قیمت 2 لاکھ روپے بڑھا کر 38 لاکھ 25 ہزار روپے کردی تاہم پیکانٹو (مینویل) کی قیمت 33 لاکھ 50 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح اسٹانک ای ایکس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو 53 لاکھ 50 روپے میں دستیاب ہے، تاہم اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمت اضافے کے بعد 60 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی جو اس سے قبل 59 لاکھ 30 ہزار روپے کی تھی۔اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک ایڈیشن کی قیمتوں میں بالترتیب بڑھا کر 73 لاکھ، 81 لاکھ 90 ہزار، 88 لاکھ 20 ہزار اور 93 لاکھ مقرر کر دی گئیں، جو اس سے قبل 70 لاکھ 50 ہزار، 79 لاکھ 40 ہزار، 85 لاکھ 70 ہزار اور 90 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب تھیں۔
سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی اور 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں ایک کروڑ 4 لاکھ اور ایک کروڑ 13 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 8 لاکھ اور ایک کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے کر دی گئی، کمپنی نے کارنیول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جو ایک کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب ہے۔
لکی موٹر کارپوریشن نے مجاز ڈیلرز کو جاری سرکلر میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 3.83 فیصد اضافے کے بعد 275 روپے 44 پیسے پر آ گئی تھی، جو 27 جون کو 285 روپے 99 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
تاہم اگلے روز (بدھ) کو یہ رجحان برقرار نہیں رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.97 روپے اضافے کے بعد 277.41 روپے ہو گیا تھا۔یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے بھی موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 24 ہزار سے 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، جبکہ مجاز ڈیلرز کو لکھے خط میں اس کی وجہ نہیں بتائی گی۔
یاماہا وائی بی 125 زی (لال / کالی)، وائی بی 125 زی ڈی ایکس (لال، کالی اور گرے)، وائی بی آر 125 (لال، نیلی اور کالی) اور وائی بی آر 125 جی (میٹ گرے اور میٹ نارجی) کی نئی قیمت بالترتیب 3 لاکھ 80 ہزار 500 روپے، 4 لاکھ 19 ہزار، 4 لاکھ 36 ہزار اور 4 لاکھ 39 ہزارہوگی، جو اس سے قبل 3 لاکھ 56 ہزار، 3 لاکھ 91 ہزار 500، 4 لاکھ 7 ہزار اور 4 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔
ڈبے کی دودھ کی قیمت میں اضافہ
20 روپے بڑھ کر کھلے دودھ کی فی لیٹر قیمت 230 روپے ہونے کے بعد ڈبے کے دودھ کی قیمت کے اضافے نے صارفین کو ایک اور امتحان میں ڈال دیا ہے۔نیسلے پاکستان لمیٹڈ نے ایک لیٹر والے ڈبے کے دودھ کی قیمت 270 روپے سے بڑھا کر 280 روپے کر دی۔
قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا جس کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔جنوری میں ایک لیٹر دودھ کا ڈبہ 230 روپے میں دستیاب تھا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago