ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے الیکٹرانک ویزے کا اجراء شروع کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت نے یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کے ملک میں آنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
گزشتہ ماہ سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ بعض ویزوں کے حامل افراد خلیجی ملک کا فوری ای ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
برطانیہ، امریکہ جیسے دیگر ممالک کے سیاحتی ویزا حامل افراد اور یورپی یونین کے کسی بھی ملک کے مستقل باشندے اس نئے ویزا کے اہل ہوں گے۔ تاہم اس میں ایک استثنیٰ ہے کہ وہ افراد جن کے پاس یورپی یونین کے کسی ملک میں برطانیہ یا امریکہ کا بزنس یا سیاحتی ویزا ہو، تو ای ویزا کیلئے درخواست دینے سے پہلے انہوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہوا ہو۔
مذکورہ ویزا رکھنے والوں کے اہلخانہ بھی آمد پر فوری ویزا حاصل کرسکیں گے۔ تاہم یہ ویزا درخواست دہندگان کو حج کے موسم میں حج یا عمرہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…