لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر وہاب ریاض نے معافی مانگ لی


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر نگراں صوبائی مشیر کھیل اور سابق کرکٹر وہاب ریاض نے معافی مانگ لی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نگراں صوبائی مشیر کھیل اور سابق کرکٹر وہاب ریاض نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط ہی دیکھتے ہیں، کل جو ہوا اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، یہ خالصتاً غیر ارادی تھا اور بہت غلط انداز میں غلط سمجھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہمیشہ مثبت پیغام کو پھیلانے کی کوشش کریں اور منفی پروپیگنڈوں سے اپنے اس خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔
گزشتہ روز بارش کے دوران لاہور کی سڑکوں پر ہنگامی دوروں پر نکلنے والے وہاب ریاض کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس میں شہریوں کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑی میں بیٹھ کر نکاسی آب کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں پر پانی پھینک رہے ہیں، بارش انجوائے کرنی ہے تو بائیک پر جانے والوں کا تو خیال کریں۔اسی طرح ایک اور ویڈیو میں سابق کرکٹر تالاب نما سڑک پر گاڑی کو اکیلے دھکا لگاتے دکھائی دے رہے تھے۔

Recent Posts

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

9 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

11 mins ago

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

19 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ذمے قرضوں پر…

20 mins ago

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

1 hour ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

1 hour ago