بارش حادثات : نگران وزیراعلی ٰ پنجاب کا زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان


لاہور (قدرت روزنامہ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا اور مزنگ ہسپتال سے ملحقہ دیوار گرنے کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مزنگ ہسپتال سے ملحقہ شادی ہال کی دیوار گری، 14 زخمیوں کو گنگا رام ہسپتال لایا گیا ہے، 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے، زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ایک دو روز میں دو دو لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے، واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزرا فیلڈ میں متحرک اور نکاسی آب کا جائزہ لے رہے ہیں، واسا کے سیکرٹری خود شہر کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں آج شہر کی صورتحال قابو میں ہے، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے کام شروع کردیا ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عالمگیر ترین کی وفات کی خبر راستے میں ملی، جہانگیر ترین کے بھائی کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کروا رہے ہیں، عالمگیر ترین کی فیملی سے بات کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

6 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

7 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

10 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

11 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

14 mins ago

80فیصد بجٹ کھانے والے ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں، سردار یا رمحمد رند

سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…

17 mins ago