نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کا تفصيلی فيصلہ جاری کر ديا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں، نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، منجمد کی گئی جائیدادیں بحال کی جائیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے، سابق حکومت نے نیب کو نواز شریف کا مستبقل تباہ کرنے کے لیے ریفرنس پر مجبور کیا، مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نواز شریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کے ساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے۔
جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگر ملزمان کو دیا گیا اس لیے یہ عدالت نیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور ان کی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غيرمنجمد کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کی جائے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لیے مکمل طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے۔
واضح رہے کہ عدالت نے اس کیس میں 24 جون کو فیصلہ سنایا تھا تاہم تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف سابق دور حکومت میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کے مطابق 57 کنال اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی تھی۔

Recent Posts

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

5 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

11 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

11 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

15 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

16 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

19 mins ago