ہانگ کانگ کی آئیکونک پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی چل بسی


وکٹوریہ سٹی(قدرت روزنامہ) ہانگ کانگ کی مشہور پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی خودکشی کی کوشش کے باعث 3 دن کومہ میں رہنے کے بعد چل بسی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوکولی کی بہن نے سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کی بہن نینسی کا کہنا تھا کہ کوکولی پچھلے کچھ سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوئی۔
خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ سے گلوکارہ کی حالت غیر ہوگئی تھی اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 3 دن کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی۔

کوکولی نے ہائی اسکول کے زمانے میں گلوکاری کے ایک مقابلے میں پہلا انعام جیتا تھا جس کے بعد اس کے میوزک کیرئیر کا آغاز ہوا۔گلوکارہ کی بہنوں کے مطابق اس سال کوکولی کو میوزک انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہوئے تھے اپنے کیرئیر میں کوکولی نے کئی ہٹ میوزک البم اور شاندار لائیو پرفارمنس دیں۔
کوکولی کے مداحوں کی جانب سے ان کی موت کی خبر پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کوکولی ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی پہلی گلوکارہ تھی جس نے آسکر ایوارڈز میں پرفارم کیا تھا۔

واضح رہے کہ کوکولی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دنیا میں بھی مشہور تھی ان کی کامیاب فلموں میں Mulan اور Crouching Tiger, Hidden Dragon سمیت ڈزنی کی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

2 hours ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago