کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے سرکاری وکلاء کی تنخواہ اور الاؤنس میں 30 فیصد اضافے کی سمری منظور کر لی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے محکمۂ قانون کی سمری منظور کر لی، اب کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی تنخواہ 1 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ 70 ہزار روپے کرنے کی سمری منظور کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو گریڈ 21 کے مساوی میڈیکل سہولت، دورے کا یومیہ الاؤنس 4 ہزار روپے اور نان پریکٹسنگ الاؤنس 5 لاکھ 20 ہزار کرنے کی سمری منظور کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی تنخواہ 1 لاکھ 4 ہزار روپے اور نان پریکٹسنگ الاؤنس سوا تین لاکھ روپے کرنے کی سمری منظور کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو گریڈ 19 کی میڈیکل سہولت اور دورے کا یومیہ الاؤنس 3 ہزار 280 روپے کرنے کی سمری منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…