طالبان کی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری کیوں نہ ہو سکی؟ بی بی سی اردو کا اہم انکشاف

کابل(قدرت روزنامہ)قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے جب یہ اعلان کیا کہ اب کابل میں نئی افغان حکومت کی جانب سے حلف برداری کی کوئی تقریب نہیں ہو گی، تو اکثر افراد کے ذہن میں یہ سوال گردش کرنے لگا کہ آخر ایسا کیوں کیا گیا؟بی بی سی اردو کے مطابق افغان صدارتی محل آرگ میں طالبان ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں ہو رہی۔ذرائع کے مطابق طالبان کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اُنھیں صرف یہی وجہ بتائی گئی ہے اور طالبان کو افغان

عوام کی حفاظت کی خاطر حلف برداری کی تقریب ملتوی کرنا پڑی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بیشتر طالبان ذرائع سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ طالبان کی جانب سے 11 ستمبر کو تقریبِ حلف برداری منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی طور آخری دن تک کچھ واضح نہیں تھا۔تاہم سیاسی دفتر کے دوسرے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ ’پہلے ہی سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ حلف برداری کی کوئی تقریب ہو گی۔‘علاوہ ازیں افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے کہاہے کہ کوشش ہے افغانستان میں مستحکم حکومت اور نظام آئے تاکہ ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروپ نہ پنپ سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے کابینہ کے اعلان کے بعد افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ایک خصوصی گفتگومیں کہا کہ افغان کابینہ کے ارکان نے اپنا کام شروع کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں مستحکم حکومت اور نظام آئے تاکہ کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروپ یہاں دوبارہ نہ پنپ سکیں۔منصور احمد نے مزید کہا کہ افغانستان کا سب سے بڑا چیلنج معیشت اور بینکوں کی بحالی ہے، اشیائے ضروریہ کی قلت پوری کرنے کے لیے پاکستان کے 3 جہاز کابل، قندھار اور خوست پہنچ چکے ہیں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکی کابل ائیرپورٹ بحال کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں پاکستان سے افغانستان کے لیے کمرشل فلائٹس شروع کرنے کی کوشش ہے، پاکستان پہلا ملک ہے جس کی افغانستان کے ساتھ باقاعدہ فلائٹس ہوتی ہیں اور ہوں گی۔

Recent Posts

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

3 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

13 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

20 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

26 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

49 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

59 mins ago