آئندہ انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے یہ ابھی واضح نہیں، ایاز صادق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے باعث عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر صرف یہ دیکھنا ہے کہ الیکشن قوانین میں کیا ترامیم کرنی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے، انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع تجاویز کا جائزہ لیں گے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ تمام فریقین کے ساتھ مل کر متفقہ دستاویز تیار کرنے کی کوشش کریں گے، پارلیمانی کمیٹی جلد از جلد سفارشات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ پلاننگ کمیشن کے پاس ہے ہماری پہلی ترجیح انتخابی قوانین میں ترامیم کو حتمی شکل دینا ہوگی اگر مردم شماری کی وجہ سے تنازعات ہوئے تو پلاننگ منسٹر کو بلائیں گے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے یہ ابھی واضح نہیں اس وقت تک 2017ء کی مردم شماری ہی قابل عمل ہے، 2023ء کی مردم شماری کی منظوری تک اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کے باعث عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

11 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

19 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

35 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

39 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

51 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

1 hour ago