ہماری جانیں رسولﷺ اور قرآن کی حرمت پر قربان، جواب دینا جانتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو نشان عبرت بنایا جائے، آئندہ کسی نے ایسی مذموم حرکت کی تو کوئی ہم سے گلہ نہ کرے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے خبیث شخص کو عبرت کا نشانہ بنانا چاہیے، یہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خبیث شخص کو سزا دلوانے کیلئے سفارتی اور قانونی چارہ جوئی کرنا ہوگی، جس کے لیے پہلے ہمیں اور پھر عالم اسلام کو متحد ہوکر آواز بلند کرنا ہوگی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سویڈن نے اس خبیث کو کیسے اجازت دی کہ وہ یہ مذموم حرکت کرے، ایوان سویڈن کی پولیس کی اس عمل کی مذمت کرتا ہے، ہماری تمام جانیں رسول اور قرآن حکیم کی حرمت پر قربان ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قرآن مقدس کا نزول رسول اللہ ﷺ پر ہوا جو آخری کتاب ہے اور اس میں دنیا کو صبر و ایثار کی تلقین کی گئی ہے مگر ایک خاص مقصد کے تحت اسلام اور اسلافوبیا کے خلاف آگ بڑھکائی جارہی ہے تاہم مسلمان اور عیسائی آپس میں لڑیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن واقعے کے خلاف جمعہ 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منا کر دنیا کو پیغام دیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ گھناؤنے کام میں ملوث شخص کو سزا دی جائے، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر احتجاج کریں۔ سویڈن واقعے پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے ہمیں جواب دینا نہیں آتا، سویڈش حکومت کو ہر صورت اپنی پوزیشن کلیئر کرنا ہوگی، سویڈش حکومت کی مزمت نہیں چاہیے بتائیں واقعہ کیوں پیش آیا، جان بوجھ کر مسلمانوں کے خلاف آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے توہین آمیز واقعہ کے خلاف اجلاس بلانے کے لئے رابطہ کررہا ہوں، اقوام متحدہ سے اپیل کروں گا کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی قانون منظور کرے۔شہبازشریف نے کہا کہ یہ ایوان جو قرارداد منظور کرے گا ہم وزارت خارجہ کے ذریعے اسے دنیا میں لیکر جائیں گے، امید ہے آج کی قرارداد کے بعد ایسی مذموم حرکتیں ہونا بند ہوں گی۔

Recent Posts

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

1 min ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

5 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

13 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

22 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

44 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

45 mins ago