ٹائٹینک سے بھی 5 گنا بڑا، مسافربردار بحری جہاز مکمل ہوگیا


ہیلسنکی، فن لینڈ(قدرت روزنامہ) دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز اب قریباً مکمل ہوچکا ہے جو 5610 مسافروں کو طویل سفر پر لے جاسکتا ہے۔ یہ جہاز اب تیار ہوچکا ہے جو ٹائٹینک سے بھی 5 گنا وسیع اور دنیا کا سب سےبڑا کروز شپ بھی ہے۔
اسے ’آئکن آف دی سیس‘ کا نام دیاگیا ہے جسے کھلے سمندروں میں آزمایا جارہا ہے۔ اس کے بعد اکتوبر میں اسے کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ جانچ کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد توقع ہے کہ جنوری 2024 میں اس میں عام مسافر سوار ہوسکیں گے۔

250,800 وزنی اور 1200 فٹ طویل کروزشپ کو اب تک سمندروں میں سینکڑوں میل تک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے انجن، بریک، شور کم کرنے کے نظام، تھرتھراہٹ اور اسٹیرنگ کو ہرطریقے سے جانچا جارہا ہے۔ پوری ٹیم اسے محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
س میں ایک واٹرپارک، پھسلیاں اور سات شاندار سوئمنگ پول بھی موجود ہیں۔ تاہم اسٹاف کی تعداد کچھ زیادہ ہے جو 2350 نفوس پر مشتمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز بھی ہے۔اسے فن لینڈ کی ایک کمپنی نے تعمیرکیا ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

3 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

4 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

5 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

5 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

5 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

5 hours ago