بابو سر ٹاپ پر ماہ جولائی میں برفباری کا سلسلہ شروع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بابو سر ٹاپ اور ملحقہ مقامات پر ہلکی برفباری کے بعد موسم تبدیل ہوگیا جبکہ وادی کاغان کے مختلف مقامات پر سردی کی لہر چل پڑی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے بعد دوسری بار جولائی میں بابو سر ٹاپ پر برفباری ریکارڈ کی گئی، اب تک بابو سر ٹاپ پر دو انچ سے زائد برفباری ہوچکی ہے۔
برفباری کے باعث بابوسر روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔ شاہراہ قراقرم تین مقامات مینار تھور، تتہ پانی اور کیڈٹ کالج کے قریب سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔تتہ پانی اور کیڈٹ کالج کے قریب شاہراہ کھولنے کا کام جاری ہے تاہم مینار تھور کے مقام پر سڑک کی بحالی کے لیے ٹیمیں بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب، بالاکوٹ و گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔ موسلادھار بارش سے ندی نالوں اور دریائے کنہار میں طغیانی آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

8 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

8 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

8 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

9 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

10 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

10 hours ago