9 مئی کیسز؛ چیرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، شاہ محمود کو شامل تفتیش ہونے کا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیسز میں چیرمین تحریک انصاف، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا . انسداد دہشتگری عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی .


جج نے چیرمین تحریک انصاف کے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے پوچھا کہ آپ نے ابھی تک تفتیش کیوں جوائن نہیں کی . چیرمین تحریک انصاف روسٹرم پر آ گئے اور جواب دیا کہ میں روز عدالتوں میں پیش ہوتا ہوں اس لیے شامل تفتیش نہیں ہو سکا ، میں ابھی شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں، یہ زمان پارک آ جائیں میں تفتیش جوائن کر لوں گا .
سرکاری وکیل نے کہا کہ آج چار بجے چیرمین تحریک انصاف شامل تفتیش ہوں . چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چار بجے میں مصروف ہوں آج آئی ایم ایف کا وفد مجھ سے ملنے آ رہا ہے . عدالت نے ہدایت کی کہ بہتر یہی ہے آپ پولیس ہیڈ آفس جائیں اور تفتیش جوائن کریں . چودہ جولائی کو آپ پانچوں مقدمات میں شامل تفتیش ہوں .
عدالت نے چیرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی . علاوہ ازیں انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت ہوئی .
عدالت نے ملزمان اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی . شاہ محمود قریشی نے تین مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتیں بھی دائر کردیں . واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کررکھا ہیں

. .

متعلقہ خبریں