ملازمین کو اکسانے کا کیس: فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس کے دوران فواد چودھری عدالت پیش ہوئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری سے کہا کہ موسم اچھا ہو گیا ہے، فواد چودھری نے جواب دیا کہ موسم تو اچھا ہو گیا ہے، لگے ہوئے ہیں ہم بھی۔فواد چودھری کی جانب سے عدالت میں کیس کی دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ آج عدالت میں 265 سی کی درخواست دائر کر رہے ہیں، ہمیں تا حال کیس سے متعلق مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتا ہے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں، کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتا ہوں۔فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے استدعا کی کہ اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ دے دیں، 10 محرم کے بعد کی تاریخ دے دیں۔
بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک با رپھر مؤخر اور کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

10 mins ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

41 mins ago

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

1 hour ago

سندھ میں بہت سارے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، علی خورشیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ…

1 hour ago

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔ چیف سیکریٹری آزاد…

1 hour ago

شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ…

2 hours ago