بیرونی ادائیگیاں؛ پاکستان نے آئی ایم ایف کو 8 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کوبیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ پلان فراہم کردیا ہے جس میں پاکستان نےآئی ایم ایف کو چھ ارب ڈالر کی بجائے آٹھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کے انتظامات سے آگاہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے چھ ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگی تھیں جبکہ پاکستان نے بیرون ادائیگیوں کیلئے آٹھ ارب ڈالرکی یقین دہانیاں کرادی ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو ساڑھے تین ارب ڈالر فراہم کرے گا، چین کے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے جبکہ چین کے کمرشل بینک ڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کریں گے۔
وزارتِ خزانہ ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر، عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر اور ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت خزانہ حکام کا کہناہے کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالربھی پاکستان آئیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago