ملکی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع

کراچی (قدرت روزنامہ) ملکی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع، اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھنے کا فیصلہ – تفصیلات کےمطابق وزیرِ تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل پیر سے شروع ہونے جا رہا ہے جس میں 46 ہزار 549 اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔
آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر سید میر محمد شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتی کی جا رہی ہے اور یہ سارا عمل آٹومیٹیڈ ہے، اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا، اس عمل سے متعلق جتنے بھی تحفظات ہیں انہیں دور کرنے کے لیے یہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کا احتجاج جاری رہا تھا- کراچی میں اساتذہ نے ملازمت کو مستقل کرنے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب سے سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کیا۔ اساتذہ نے سندھ اسمبلی جانے والے گیٹ پر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں پولیس کی لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹادیا۔ اساتذہ نے پولیس پر پتھراو بھی کیا جس کے بعد پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔
مظاہرے کے باعث سندھ اسمبلی اور اطراف کی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بعد ازاں احتجاجی اساتذہ سندھ اسمبلی سے پریس کلب روانہ ہوگئے۔ اب سندھ حکومت نے اساتذہ کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اساتذہ کے مسائل کم ہو جائیں گے- جبکہ سندھ میں تعلیم کی صورتحال بھی بہتر ہو جائے گی-

Recent Posts

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

13 mins ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

20 mins ago

کنٹینر لگا کر ملک کو چلانا کون سی سوچ، حکومت عوام کی آواز سے کیوں خائف ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوام پارٹی (پی اے پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے…

30 mins ago

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار پر وزرا لڑ رہے ہیں، انجینیئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیربرائے سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر…

44 mins ago

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ…

1 hour ago