کراچی میں معدے کے امراض پھیل گئے، ضلع وسطی سب سے زیادہ متاثر


کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اسہال اور ہیضے سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کردیئے، ڈیٹا کے مطابق شہر میں اس سال گزشتہ چھ ماہ کے دوران اسہال کے 83 ہزار سے زائد اور ہیضے کے 53 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس کے مطابق کراچی اور اس کے دیہی علاقوں میں آلودہ پانی سے وبائی امراض پھیل گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر کے 7 اضلاع میں کل 83 ہزار 248 افراد بشمول بچے و خواتین متاثر ہوئے ہیں، سب سے زیادہ 32 ہزار 57 اسہال کے کیسز ضلع وسطی میں منظر عام پر آئے جبکہ سب سے کم 3 ہزار 952 ڈائریا کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر میں 14 ہزار 432 افراد متاثر ہوئے، 12 ہزار 486 اسہال کیسز ضلع غربی میں رپورٹ کیے گئے، 6 ہزار 834 اسہال کیسز ضلع جنوبی رپورٹ ہوئے، اسہال سے متاثرہ 4 ہزار 535 افراد ضلع کیماڑی میں رپورٹ ہوئے۔ 8 ہزار 952 اسہال سے متاثرہ افراد ضلع شرقی میں سامنے آئے۔
طبی ماہرین کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو آر او پلانٹ اور ابلے ہوئے پانی کے استعمال کی ہدایت دی جارہی ہے تو دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے عوام میں او آر ایس کے پیکٹس اور کلورین ایکوا گولیاں بھی تقسیم کیں جارہیں ہیں۔

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

3 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

21 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago