ماں کو حادثے میں زخمی دیکھ کر صدمے سے بیٹا بھی دم توڑ گیا

صفدر آباد(قدرت روزنامہ) ماں کو حادثے میں زخمی دیکھ کر صدمے سے بیٹا بھی دم توڑ گیا . بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کارہائشی محمد ذیشان ایک ہفتہ قبل اپنی والدہ کے ساتھ موٹر سائیکل پرایک شادی میں شرکت کے لئے پنواں گیا،جہاں حادثے کا شکار ہو گیا، ذیشان تو حادثے میں محفوظ رہا مگر اسکی والدہ شدید زخمی ہو گئی اور اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی،ذیشان یہ دیک ھکر برداشت نہ کر سکا اور اسکا بلڈ پریشر بہت زیادہ ہو گیااورکچھ دیر بعد اسکی حالت بگڑ گئی اور اسی دوران اسکی دماغ کی شریان پھٹ گئی اور اسے لاہور ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں اس کا آپریشن بھی ہوا مگر ایک ہفتہ زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا .

. .

متعلقہ خبریں