پشاور(قدرت روزنامہ) تھانہ رحمٰن بابا کی حدود میں جرگے میں فائرنگ کرکے 4 بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر محمد علی اور ایس ایچ او تھانہ رحمٰن بابا یوسف شاہ نے فوری کارروائی کی اور ہزار خوانی کے علاقے غفور آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کرنے اور 2 کو زخمی کرنے میں ملوث ملزمان ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں زرعلی ولد عبدالقیوم اور فریداللہ ولد عبدالغفور ساکنان غفور آباد دیر کالونی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…