9 مئی کے واقعات، عمران خان کو ایک اور مقدمے میں نامزد کر دیا گیا


عمران خان کو شالیمار چوک میں آرمی میس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد کیا گیا،عمران خان پر حساس مقامات پر حملوں کے لیے کارکنوں کو اکسانے، اشتعال دلانے کا الزام
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے راولپنڈی کے تیسرے مقدمے میں بھی ملزم نامزد کر دیا گیا۔ عمران خان کو شالیمار چوک میں آرمی میس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔چئیرمین پی ٹی آئی کو پہلے سے درج مقدمے میں نامزد کیا گیا،حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔
عمران خان پر حساس مقامات پر حملوں کے لیے کارکنوں کو اکسانے، اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کو سیاسی جماعت کے کارکنان حساس عمارتوں کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی تھی۔سیاسی جماعت کے کارکنان نے سرکاری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں پر پٹرول بم پھینک کر نذرِ آتش کیا تھا۔
خیال رہے کہ 9 مئی حساس ادارے اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے گھر پر حملے کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے روز فیصل آباد کے محتلف مقامات پرجلاؤ گھیراؤ تھانہ سمن آباد اور تھانہ سول لائن سمیت شہر کے دیگر تھانوں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور مقامی رہنما کے خلاف نامزد اور نامعلوم کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس میں درجنوں کارکنوں اور رہنمائون کو گرفتار گیا تھا جبکہ میاں فرخ حبیب سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی کررہی تاہم پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سول لائن میں درج حساس ادارے پر حملے کے مقدمہ اور تھانہ سمن آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ کے گھر پر حملے کے دو مقدمات کی ضمنی رپورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کیا گیا ہے اور پولیس مزید کارروائی شروع کردی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago