آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات وقت پر ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کا سوال
ہم ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں داخل اندازی نہیں کر سکتے،آئی ایم ایف وفد
لاہور (قدرت روزنامہ) عمران خان نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں انتخابات سے متعلق بات چیت کی؟۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے،آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر نے عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات وقت پر ہوں گے؟۔
آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھتا ہے،ہم ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں داخل اندازی نہیں کر سکتے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ڈائریکٹرز اپنی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے،ایگزیکٹو بورڈ کے پاکستان کے سیاسی معاملات سے متعلق مؤقف کی پیشگوئی نہیں کر سکتے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ ممبران اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں،آئی ایم ایف اسٹاف رپورٹ میں ان کا مؤقف شامل کر دیا جائے گا۔
آئی ایم ایف وفد کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق وقت پر انتخابات کرا دے گا،توقع ہے کہ اقتدار کی منتقلی وقت پر ہو گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایم ایف وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے،جبکہ سابق وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین نے ویڈیولنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…