ہمارے 10 ہزار کارکنان جیل میں ہیں، پوری لیڈرشپ پر کریک ڈاون ہے، اس کے باوجود آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کی تاکہ ملک کو نقصان نہ ہو، عمران خان


جبکہ ہمارے دور میں جب فیٹف میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ تھا تو پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لئے این آر او مانگ رہی تھیں، عمران خان کا خطاب
لاہور (قدرت روزنامہ) عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے 10 ہزار کارکنان جیل میں ہیں، پوری لیڈرشپ پر کریک ڈاون ہے، اس کے باوجود آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کی تاکہ ملک کو نقصان نہ ہو، جبکہ ہمارے دور میں جب فیٹف میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ تھا تو پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لئے این آر او مانگ رہی تھیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سمجھایا جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوں گے تب تک معیشت ٹھیک نہیں ہو گی، صرف عوامی حمایت والی حکومت معاشی اصلاحات کر سکتی ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 1998، 2018 اور اب، جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا۔
چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ اپنے پروگرام میں شدید مشکلات کے شکار کمزور طبقے کا خیال رکھا جائے۔نچلے طبقے کیلئے ہم نے جو سبسڈی پلان بنایا تھا اس پلان کے مطابق نچلے طبقے کیلئے پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں، نچلے طبقے کو سبسڈی ملنی چاہیئے جبکہ جو امیر ہے وہ پٹرولیم مصنوعات کی پوری قیمت ادا کرے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی سے زمان پارک میں ملاقات کی ، جس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایم ایف وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، معاشی ٹیم کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیولنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔ حما د اظہر نے ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے ریذیڈنٹ نمائندے ایستھرپریز نے شرکت کی۔
آئی ایم ایف کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سے ورچوئل شرکت کی۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں سٹاف لیول معاہدے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے طے کیا ہے۔ اس تناظر میں ہم مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔نئی حکومت کے قیام تک میکرومعاشی استحکام کیلئے اسٹینڈ بائی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، غریب طبقات کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بچانے کیلئے منصوبوں پر زور دیتے ہیں، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام اور قانون کی عملداری کو مرکزی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔
آزادانہ منصفانہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی، نئی حکومت معاشی تبدیلی اور شمولیت پر مبنی ترقی کیلئے کثیرالجہتی اداروں سے طویل مدتی بنیاد پر رابطہ سازی کرے گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago