رومانیہ، بین الاقوامی ثقافتی میلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے4 گولڈ میڈل جیت لیے

رومانیہ (قدرت روزنامہ) براعظم یورپ کے ملک رومانیہ میں ہونے والے پانچویں بین الاقوامی ثقافتی میلے 2021ء میں پاکستانی کھلاڑیوں نے چار طلائی تمغے اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا . فیسٹیول کے ماس ریسلنگ ایونٹ میں رخسار گل ، ماجد فرید ، بشارت علی اور محمد راشد نے چار طلائی تمغے جیتے .

رخسار نے 65 کلوگرام کیٹگری میں ، ماجد نے 80 کلوگرام کیٹگری میں جب کہ بشارت اور راشد نے 90 کلوگرام کیٹگری میں مقابلہ کیا . ادھر ماجد خان نے ایونٹ کے مائنڈ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا . . .

متعلقہ خبریں